کمیونزم اور کیپٹلزم سیاسی نظریات ہیں جو معیشت یا معاشی سرگرمیوں کے بنیاد پر قائم ہیں۔ سیاست کے لئے یہ ایک معمہ رہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کا انتظام کس طرح سے کیا جائے۔ دراصل معیشت بذات خود جیسا کہ امیر افراد یا معاشی ادارے سیاسی اداروں جیسے حکومت ،سیاسی افراد اور اداروں سے بھی زیادہ طاقتور ہو سکتے ہیں۔تاریخ میں اکثر امیر افراد نے یا تو خود حکومت کی ہے اور یا پس پردہ حکومتیں چلائی ہیں۔اسی طرح حکومت میں رہنے والے افراد نے معاشی سرگرمیا ں اپنے اختیار میں رکھی ہیں۔سیاست اور معیشت کے اس پیچید ہ تعلق اور اس کے نتیجے میں پیدہ ہونے والی سماجی اور معاشی ناہمواری اور ناانصافی کی ختم کرنے کے لئے علماء نے یہ دو نظریات دیے ہیں۔
کمیونزم اور کیپیٹلزم روایتی طور پر متضاد نظریات رہے ہیں اور کمیونزم کو کیپیٹلزم کی ضد کے طور پر سجھا جاتا ہے۔ تاہم ایسا نہیں ہے۔ دونوں نظریات اپنے اہداف میں انسانی ترقی کو سرفہرست رکھتے ہیں اور عملی طور پر دونوں نظریات کسی بھی معاشی نظام میں قابل عمل ہیں جیسا کہ جدید چین کی مثال ہمارے سامنے ہے۔
No comments:
Post a Comment