Pages

Powered By Blogger

Sunday, January 5, 2025

(1) سیاست کیا ہے؟


سیاست ایک عمل ہے جو کسی بھی انسانی گروہ، معاشرے ، ریاست یا علاقائی و عالمی سطح پر اس بات کا تعین کرتا ہے کہ طاقت اور رتبہ کس کے پاس ہوگا اور فیصلہ سازی کون کرے گا۔ انسانی زندگی کی پیچیدگیوں کے ساتھ سیاسی عمل بھی پیچیدہ ہوتا جارہا ہے۔ سیاست فیملی اور دیہاتوں کی سطح پر بھی ہوتا ہے اور منظم اداروں جیسے ٹریڈ یونین، طلباء اور اساتذہ کے یونین سے لیکر سرکاری اورنیم سرکاری اداروں میں ہوتا ہے۔ کسی ملک میں حکومت کس کی ہوگی اس بات کا فیصلہ سیاسی عمل کرتا ہے۔ سیاسی عمل کے ذریعے انسانی حقوق اور آزادی کی تحریکیں جنم لیتی ہیں۔سیاسی عمل میں سب سے زیادہ سیاسی پارٹیاں اور سیاسی تنظمیںشامل ہیں۔ سیاسی عمل میں بہت سے تصورات ہیں جس کو سمجھنا بہت ضروری ہے جیسے طاقت کا تصور، سیاسی نظریہ، معیشت اور سیاست اور دیگر انسانی علوم کا رشتہ وغیرہ۔
All reactions:
Muhammad Shuaib, Salman Khan and 3 others

No comments:

Post a Comment

My Articles

Read and Comment
Powered By Blogger

Followers