Pages

Powered By Blogger

Monday, January 27, 2025

پوسٹ نمبر 1 تعلیم کا مسئلہ

تعلیم کا مسئلہ
موجودہ دور میں اس کا سادہ جواب ممکن نہیں کیونکہ ایک طرف تاریخی طور پرتعلیم کے بارے میں قدامت پسند اور جدت پسند دونوں خیالات موجود ہیں تو دوسری طرف بدلتے حالات تعلیم کی افادیت کے بارے میں سوال اٹھا رہے ہیں۔
تعلیم کے مسئلے کو سمجھنے کے لئے اسے فریم کرنا بہت ضروری ہے۔فریمنگ کا مطلب ہے کہ تعلیم کے مسئلے کو ایسا سٹرکچر کیا جائے جس کے نتیجے میں ہمیں اسے سمجھنے ، اس کا تجزیہ کرنے اور حل نکالنے میں آسانی ہو۔بدلتے ہوئے حالات کا تقاضہ ہے کہ تعلیم کے مسئلے کو ماضی اور حال کی بجائے مستقبل میں فریم کرنا بہت ضروری ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تعلیم سے متعلق قدامت پسند نظریات جن میں ماضی کے اقدار کا تحفظ سرِفہرست ہے، تعلیمی مسئلے کو سمجھنے میں مددگار نہیں۔
تعلیم کے مسئلے کو مستقبل کی نظر سے دیکھنا ناگزیر ہوتا جا رہا ہے کیونکہ ہمارے سامنے ایک سادہ سا سوال ہے جس کا جواب ہمارے پاس نہیں۔ وہ سوال یہ ہے کہ آئندہ چند سالوں میں کیا ہونے جارہا ہے۔ مصنوعی ذہانت بڑی تیزی کے ساتھ روایتی علوم، اساتذہ اور دانشوروں کی علم پر اجارہ داری اور سکول ، کالج اور یونیورسٹیو ں کی افادیت کو چیلنج کر رہی ہے۔بہت جلد ہی ہمیں معلوم ہوگیا ہے کہ انسانی تخلیق کیا گیا علم اور مصنوعی ذہانت کے نتیجے میں تخلیق شدہ علم کے درمیان فرق کو جاننا مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔تعلیم کے موجودہ معانی جس میں مہارتیں اور اقدار سرفہرست ہیں وہ مصنوعی ذہانت کے نتیجے میں حاصل شدہ ڈگریوں کی وجہ سے اپنی افادیت کھو چکے ہے۔ تعلیم کے ثقافتی اور ملکی کانٹکسٹ پرگلوبلائزیشن اور آن لائن روزگار کی وجہ سے ضرب پڑ چکا ہے۔تعلیم کے بارے میں کوئی ایک نقطہ نظر قابل قبول نہیں جس کو عملی جامہ پہنایہ جا سکے۔روایتی تعلیم کا سکوپ بدل رہا ہے اور سیلف لرننگ کا سکوپ بڑھ رہا ہے جس میں نئی نسل خود سے ایسی چیزیں سیکھ رہی ہے جو ہمیں مغیوب یا بے کار لگتی ہیں لیکن جس کے نتیجے میں وہ خود اپنے لئے بہتر روزگار تلاش کر رہے ہیں۔ مستقبل کے تعلیم کے مفروضے سر اٹھانے لگے ہیں جن کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔
مشہور مورخ یوال نوح ہراری سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ ان بدلتے ہیں حالات میں بچوں کو کیا پڑھائیں تو ان کا جواب نہیں تھا۔ تاہم اس نے ایک مفروضہ قائم کیا کہ مستقبل کے انسانی چیلنجز کو دیکھتے ہوئے بچوں کی جذباتی نشونما پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ ذکر شدہ ایمونشنل انٹلیجنس کیا ہے؟

No comments:

Post a Comment

My Articles

Read and Comment
Powered By Blogger

Followers

Blog Archive