جنریشن گیپ
یہ ایک کارآمد اصطلاح ہے جو دو نسلوں کے درمیان فکری اور جذباتی رجحانات کے درمیان تفریق کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر والدین اور بچوں کے زندگیوں یہ فرق واضح طور پر موجود ہے کیونکہ دونوں کی نفسیات مختلف تاریخی ادوار میں بنی ہے۔ ایک نسل اپنے وقت کے حالات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
موجودہ دور میں میلینیلز جو گزشتہ صدی کے ستر کے دہائی کے آخر میں پیدا ہوئے تھے اور جنریشن زی جو اسی صدی کے آخر میں پیدا ہوئے ہیں کے درمیان فکری اور جذباتی تضاد سیاست کا ایک اہم پہلو ہے جس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جنریشن زی میلینیلز کے سیاسی وارث ہیں۔
جنریشن زی میلینیلز کے مقابلے میں ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کو زیادہ وقت دیتے ہیں۔ غیر رسمی معلومات جیسے ویڈیوز کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اپنا روزگار خود تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ ذہنی اور جسمانی صحت، کلائمیٹ چینج اور انسانی حقوق کے رحجانات کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔ میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارمز میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ تجریدی انٹرنیٹ کلچر اور میمز کو ترجیح دیتے ہیں۔ قلیل مدت سوچ اور طرز فکر رکھتے ہیں۔ اقتصادی سوچ بوجھ کے حامل ہیں۔سوشل میڈیا، ہیش ٹیگز اور آن لائن ڈسکشنز کو پسند کرتے ہیں۔ منٹورشپ پروگرامز، لیڈرشپ رول، انٹرشپ اور فیلوشپ میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ ایونٹس اور ریلیز میں ان کو انگیج کیابجا سکتا ہے۔ والنٹیر پروگرامز میں ان کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ ایجوکیشنل پروگرامز، ورکشاپس اور کریٹیکل تھنکنگ وغیرہ میں بھی وہ خوش رہ سکتے ہیں۔ جنریشن زی سمجھتے ہیں کہ ان کو سنا جائے اور ان کی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔
No comments:
Post a Comment