ثقافت میں اشیاء جیسے خوراک، کپڑے، عمارات، ایجادات، رسومات، ادارے، زبان اور ہر وہ علامت جو انسانی زندگی کی نمائندگی کرے شامل ہیں۔ لوگ ان علامات کو اپنی تشخص کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ انسانی رابطوں اور اجتماعی بقا میں ان کا بڑا کردار ہے۔ یہ ثقافت کی ظاہری شکل ہے۔
ثقافت کسی معاشرے کے اقداربھی ہیں یعنی کسی معاشرے میں کن کاموں کو اچھا یا برا سمجھا جاتا ہے۔ اقدار معاشرے کو استحکام بخشتے ہیں اور اجتماعی سرگرمیوں میں لوگوں کی راہنمائی کرتے ہیں۔ یہ ثقافت کی درمیانی سطح ہے۔
ثقافت میں کسی معاشرے کے زندگی کے متعلق مفروضات بھی شامل ہیں یعنی لوگ اپنے بارے میں اور اپنے سے مختلف لوگوں کے بارے میں کیسا سوچتے ہیں۔ یہ مفروضات اکثر غیر معروضی ہوتے ہیں اور دوسرے ثقافتوں اور علاقائی یا عالمی تبدیلیوں کے اندر اجتماعی ترقی یا تنزلی کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ ثقافت کی سب سے گہری شکل ہے۔ سماجی اور سیاسی تبدیلیوں میں اس کا سب سے بڑا کردار ہے۔
ثقافت کی مثال سکے کے دو رخ ہیں جسکے ایک طرف ساکن ثقافت اور دوسری طرف متحرک ثقافت ہے۔
ساکن ثقافت، ثقافت کا معلوم رخ ہے۔ معلوم کا مطلب یہ ہے کہ لوگ دَعْویٰ کرتے ہیں کہ یہ ان کی ثقافت ہے۔
متحرک ثقافت اکثر لوگوں کی آنکھوں سے اوجھل رہتا ہے اور اکثر لوگ ثقافت کے بارے میں جو دَعْویٰ کرتے ہیں وہ حقیقت سے کوسوں دور ہوتا ہے۔ ثقافت اپنے حقیقی معنوں میں متحرک ہوتا ہے۔
No comments:
Post a Comment